ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، وارداتیں، پولیس لاپتہ، شہری خوفزدہ

ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، وارداتیں، پولیس لاپتہ، شہری خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہو گیے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ڈاکوں نے جاوید سے موبائل فون اور 75 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکو ریحان 83 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ قادر پورراں کے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
علاقے میں ڈاکوں نے اظہر خان سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ڈاکوں نے زبیر سے موٹرسائیکل موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح ڈاکوں نے عاطف سے موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ بہاالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر رمضان سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں حسنین پولیس تھانہ ستیل ماڑی ماڈی کے علاقے ارسلان مظفراباد کے علاقے میں آصف پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے فیاض کے موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگرمختلف وارداتوں میں شہری 7 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے