جنوبی پنجاب میں حادثے،چھ افراد جاں بحق، ایک خودکشی
ملتان ،رحیم یارخان،دوکوٹہ(بیورو رپورٹ، خصوصی رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) مظفرگڑھ روڈ چائنہ چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سڑک کراس کرنے والے 40 سالہ شخص کوکچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیاریسکیو کے مطابق پولیس تھانہ مظفراباد کے علاقے مظفرگڑھ روڈ چائنا چوک کا رہائشی 40 محنت کش سالہ محمد ساجد گزشتہ روز اپنے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
گھر کے قریب چائنا چوک کے قریب پیدل روڈ کراس کر رہا تھا اچانک پیچھے سے انے والے تیز رفتار ٹرک نے اس کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع دم توڑ گیا اطلاع پر ریسکی و او رمقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں لاش کو لواحقین نے نشتر ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کر دیا پولیس کی موجودگی میں جا نبحق شخص کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی نواحی چک نمبر 143 ڈبلیو بی کے رہائشی شیخ نذیر احمد کا جواں سالہ بیٹا شیخ فوجی حنیف سبزی منڈی والے کا بھتیجا شیخ قدیر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جس کے نماز جنازہ میں اجمل خان سگو،چوہری قیصر عباس گھلو، چوہری جہانگیر گھلوی، شیخ رجب علی، چوہدری محبوب احمد، چوہدری عباس علی، چوہری عرفان اکرم، شیخ شوکت، چوہدری ارشد، شیخ جبار نمبردار، شیخ شاہ محمد، شیخ حیدر حسن، شیخ وحید قریشی، ڈاکٹر غلام رضا شاہ، مولانا حنیف سیالوی، مولانا ارشد جلالی، شیخ ناصر اقبال، ذوالفقار بھٹو ملانہ، رانا حسنین، شیخ اعجاز، شیخ ذوالفقار، یونس حسن سگو، سیٹھ رمضان مغل، ملک جعفر حسین، شیخ یامین، شیخ شاہد، مہر ممتاز آزاد، شیخ حنیف، رضوان شوکت، شیخ جمیل، ماسٹر زاہد باسو، محمد رمضان، محمد فاروق، سہیل مرتضی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کو آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔تھانہ نیوملتان کے علاقے محمدی محلہ کا رہائشی سلمان اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا جس نے کمرے کی چھت پر لگے ہوئے گارڈر سے رسی باندھ کر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی واقع کی اطلاع پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے واقعہ کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتاچلا کہ متوفی کابیوی کے ساتھ گھریلوں جھگڑا چل رہاتھا جس کے دوبچے بھی ہیں جو9ماہ قبل روٹھ کر اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ اپنے والد کے گھر چلی گئی تھی مزید معلوم ہواہے متوفی آئس نشہ کرتاتھا جس نے ایک دو روز قبل خودکشی کی ہے جس کا ہمسایہ برف لینے گیاتو معلوم ہوا تاہم متوفی کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی اور تحقیقات کا عمل شروع کردیا ۔)ماں کے ہمراہ سوئمنگ پول پر نہانے کے دوران بہن بھائی پراسرار طورپر ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن پورکی رہائشی نجمہ بی بی اپنی 9سالہ بیٹی عالیہ اور7سالہ بیٹے مدثرکے ہمراہ سانگلہ مور ترنڈہ محمد پناہ کے نزدیک حذیفہ سوئمنگ پول پرنہانے کے لئے گئے اسی دوران ماں نجمہ نے نہانے کے لئے سوئمنگ پول میں جمپ لگایا تو دونوں بہن بھائی بھی نہانے کے لئے پول میں کود گئے اورڈوب کرہلاک ہوگئے۔بہن بھائی کی سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاکت بارے نہ تو ماں نے پولیس کو اطلاع دی اورنہ ہی سوئمنگ پول مالک محلہ لعل شاہ ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی عبدالغفار نے واقعہ بارے پولیس کو اطلاع دینا گوارا کیاڈوب کر ہلاک ہونے والے بہن بھائی کی تدفین پر اہل علاقہ کی جانب سے دونوں کی ہلاکت کو مشکوک قرار دیا جارہا ہے جبکہ رابطہ کرنے پر پولیس بہن بھائی کی سوئمنگ پول میں ڈوب پر ہلاکت بارے مکمل طورپر لاعلم نکلی۔ٹریفک کا پہلا حادثہ ٹھل خیر محمد کے رہائشی 65 سالہ غلام قاسم کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 18 سالہ وسیم کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔