بلال افضل کا دورہ سرگودھا ، ممکنہ سیلاب  سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

 بلال افضل کا دورہ سرگودھا ، ممکنہ سیلاب  سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ ) نگران وزیر ماحولیات،منصوبہ بندی و جنگلات پنجاب بلال افضل نے صوبائی و ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،بالخصوص دریاﺅں اورندی، نالوں میں پانی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کے روز سرگودھا کے اچانک دورے کے موقع پر کمشنر آفس میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے تیاریوں کے جائزہ لینے کے دوران دیں ۔کمشنر محمد اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، ریسکیو1122آبپاشی، لا ئیو سٹاک، زراعت اور دیگر محکموں کے افسران نے انہیں بریفنگ دی۔ بلال افضل نے کہا سیلاب آنے کی صورت میں متاثرین کے کھانے پینے،علاج معالجہ و رہائش کا مناسب انتظام کیا جائے۔ جانوروں کی مکمل ویکسی نیشن کےساتھ ساتھ ان کی خوراک کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے۔صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ دریاﺅں میں پانی کی صورتحال کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائے اور متعلقہ ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے والی مشینری ہر لحاظ سے فعال رکھیں۔نگران صوبائی وزیر نے یہ بھی تاکید کی کہ اربن فیلڈ نگ کے خطرہ کے پیش نظر شہری علاقوں میں نکاسی کے نالوں کی ڈی سلٹنگ یقینی بنائی جائے۔ سرگودھا ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرزیسیکو 1122 اور پی ڈی ایم اے کی مکمل معاو نت کریں۔ آئندہ بارشوں میں سرگودھا ڈویژن متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا تمام محکموں کے سٹاف اور مشینری کو الرٹ رکھا جائے۔بعدازاں نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سا ہیو ال کے قریب دریائے جہلم پر لنگر والا کے مقام پرآزمائشی مشقوں ، لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے سلانوالی سرگودھا روڈ پر ڈسپوزل پوائنٹ اور سیٹلا ئٹ ٹا¶ن میں مشین کے ذریعے ڈی سلٹنگ کا معائنہ بھی کیا اور انتظامیہ کو موقع پر ضروری ہدایات دیں۔
بلال افضل