چھانگامانگا،توہین قرآن،انجمن طلباءاسلام کے زیر اہتمام ریلی
چھانگامانگا(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح چھانگامانگا میں یومِ حرمت قرآن پرانجمن طلبائ اسلام کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں شعائر ومقدسات اسلام کی توہین بدترین عمل ہے اب امت مسلمہ کا ہر فرد قرآن و سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے ساتھ اپنے فکری، قلبی اور عملی تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے دنیا کو اسلام کے نظام حیات سے منور کرنے کے لیے اپنے قول و فعل میں اسلام کا نمونہ بنے اور ہر سطح کی قیادت اہل، ایماندار اور اسلام پر غیر متزلزل یقین رکھنے والوں کے حوالے کرنے کے لیے اپناعملی کردار ادا کرے تاکہ ایسی صالح اور جرات مند قیادت کفار واغیار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام کاتحفظ کرسکے انجمن طلباء اسلام نےحکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگرد ملک سویڈن کے بد بخت سفیر کو ارض وطن سے پاک کرے اور سویڈن سے پاکستانی سفیر کو واپس بلائے ملعون ،بدبخت،لعنتی،قابلِ نفرت،37 سالہ عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا جس نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں عید کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کی کو قرارِ واقعی سزا دی جائےاور آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیئے قانون سازی کی جائے گزشتہ دو دہائیوں سے غیر مہذب ملک سویڈن اور فرانس نے متعدد بار مقدسات کی توہین کرکے اپنی جاہلیت کا ثبوت پیش کیا ۔
ھےاقوام متحدہ اس پراپناموقف واضح کرےاحتجاجی ریلی سے پیر اقبال خاں ربانی مفتی زاہد چشتی میاں یاسین درانی ارشد مصطفا?ی رانا کاشف چشتی ودیگر نے خطاب کیا ریلی کے اختتام پر ناظم انجمن طلبائ اسلام چھانگامانگا سید رضوان گیلانی جنرل سیکرٹری چوہدری عتیق انوش نے کارکنان کی محبت اورمحنت کوخراج تحسین پیش کیا