گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں گلی میں جاتی لڑکی پر جنسی حملہ کرنے کے خلاف چار روز بعد سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 4 میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ 4 روز کے بعد سرکار کی مدعیت میں درج کر لیاگیا، ایف آئی آر میں وقوعہ کا روز 3 جولائی دکھایا گیا ہے۔مدعی مقدمہ اے ایس آئی کے مطابق وائرل ویڈیو موبائل پر دیکھی، ویڈیو میں نامعلوم شخص کالی شرٹ اور سفید شارٹ پہنے ہوا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ فیس ماسک پہنے شخص نے لال کلر کی 70 موٹر سائیکل کو روکا، قریب سے پیدل گزرتی ہوئی لڑکی کا پیچھا کیا، لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی لڑکی نے مزاحمت کی تو موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق اس شخص کا یہ فعل بجرم دفعہ 294/354/509 کا مرتکب پایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔