رحیم یارخان میں وارداتیں، گلی ، محلوں میں نکلنا مشکل،متاثرین کا احتجاج
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ڈکیتی کی پہلی واردات چوک چدھڑ کے نزدیک میڈیسن سپلائی کرنے والی ویگن نمبری BRT2316کے ساتھ پیش آئی جہاں ڈرائیورعبدالرحیم،سیل مین سلمان سپلائی کے بعد واپس آرہے تھے کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں روک پر ان کے پاس موجود 3لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اورباآسانی موقع (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
سے فرار ہوگئے۔دوسری واردات چک 76اے ہیڈ فرید کے رہائشی محمد دلشاد کے ساتھ پیش آئی جس سے دو نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکلموبائل فون چھین لیا اورفرار ہوگئے جبکہ تیسری واردات چک 115پی کے رہائشی عثمان علی کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹرسائیکل نمبری RNM54پرگھر جارہا تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل موبائل فون نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے متاثرین کی شکایت کے باوجود ڈکیتی کی ان وارداتوں کے مقدمات کا انداراج نہ کیا ہے۔