نادہندہ کو چھڑانے کےلئے عدالتی بیلف پر حملہ،تشدد،کارروائی شروع
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)عدالت کے حکم پر بنک نادہندہ سے ریکوری کے لئے جانے والے بیلف پر حملہ ہتھکڑی سمیت حراست میں موجود نادہندہ کو چھڑوالیاتشدد کے دوران بیلف سے موبائل فون بھی چھین لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سول جج کی ہدایت پر بیلف محمد شفیق بنک منیجرNRSPعتیق ا(بقیہ نمبر24صفحہ6پر )
لرحمنریکوری آفیسرعبدالغفار کے ہمراہ کوٹلہ معززین نادہندہ محمد اکرم سے ریکوری کے لئے پہنچے جو بنک کا 70800روپے کا نادہندہ تھا کو رقم کی ادائیگی کے لئے عدالت کا حکم پڑھ کر سنایا جس کے باوجود ملزم محمد اکرم نے بنک ادائیگی سے انکار کیا تو بیلف محمد شفیق نے اسے ہتھکڑی لگادی اسی دوران شور واویلا سن کر محمد اکرم کے رشتے دار وغیرہ 25کس آگئے اورگالی گلوچ کرتے ہوئے بیلف شفیق کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل فون چھین لیا اور زیر حراست بنک نادہندہ محمد اکرم کو ہتھکڑی سمیت چھڑوا کر موقع سے فرار ہوگئےپولیس نے بیلف سول کورٹ محمد شفیق کی رپورٹ پر کاروائی شروع کردی