نواز شریف کی نا اہلی کے 5سال پورے ہو چکے : عطاءتارڑ

نواز شریف کی نا اہلی کے 5سال پورے ہو چکے : عطاءتارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5سال پورے ہو چکے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی، عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی۔
عطاءتارڑ

مزید :

صفحہ اول -