عمرکوٹ میں یوم تقدیس قرآن پاک بھرپور مذہبی جوش و جذبےسے منایا گیا، ریلی میں ہندو کمیونٹی کی بھی شرکت

عمرکوٹ میں یوم تقدیس قرآن پاک بھرپور مذہبی جوش و جذبےسے منایا گیا، ریلی میں ...
عمرکوٹ میں یوم تقدیس قرآن پاک بھرپور مذہبی جوش و جذبےسے منایا گیا، ریلی میں ہندو کمیونٹی کی بھی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)عمرکوٹ میں یوم تقدیس قرآن پاک بھرپور مذہبی جوش و جذبےکےساتھ منایا گیا، ریلی میں علمائےکرام،مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنان ، عوام اور یہاں تک کہ  ہندوؤں کی بھی بڑی تعداد  نے  شرکت کی، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات  کےمطابق سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی  کے خلاف عمرکوٹ میں مختلف مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا، یوم تقدیس قرآن ریلی میں جے یو آئی(ف)اورجماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں نے شرکت کی ۔  رہنماؤں نےپریس کلب عمرکوٹ کےسامنے مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے یوم تقدیس قرآن پاک منایا، آزادی اظہار کےنام  پر کبھی رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے تو کبھی قرآن پاک کی بےحرمتی کرکے غیرمسلم  قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شعائر اسلام کےخلاف نفرت عام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں .

مفتی حماداللہ ،میونسپل کمیٹی کے وائس  چیرمین کمار ٹلوانی،عبدالغفار ناگوری  کاکہناتھاکہ سرعام مسلمانوں کےجذبات سے کھیلا جارہا ہےلیکن اسلام تاقیامت قائم رہے گا ۔ اقلیتی رہنماؤں میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے وائس چیئرمین کمار ٹلوانی، اباامان مشہوری، مدن لال مالہی،ہریش کمارکاکہنا تھا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سےگزر  رہا ہے، یہ وقت آپس میں سیاست کرنے کا نہیں ۔