معروف گلوکارہ کی کنسرٹ سے چند منٹ پہلے موت ہو گئی

سورس: File Photo
سئیول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ لی سانگ یون کنسرٹ شروع ہونے سے چند منٹ قبل چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ گلوکارہ لی سانگ یون کوجنوبی کوریا کے شہر گمچیون میں منعقد ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن وہ سٹیج پر اینٹری سے کچھ دیر پہلے غائب ہوگئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کرنے پر گلوکارہ لی سانگ یون کی لاش باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ کنسرٹ منتظمین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ گلوکارہ کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں اور انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔