گاڑی میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جھلس کر جاں بحق، 5 زخمی

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کے قریب گاڑی میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثہ بھلوال کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی میں نصب گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 5 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔