قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد رضوان نے پریکٹس کیلئے آنے والے نوجوان سپنر کو 50 ہزار روپے مالیت کا تحفہ دیدیا 

قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد رضوان نے پریکٹس کیلئے آنے والے نوجوان سپنر کو 50 ہزار ...
قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد رضوان نے پریکٹس کیلئے آنے والے نوجوان سپنر کو 50 ہزار روپے مالیت کا تحفہ دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پریکٹس کیلئے آئے آف سپنر کو اپنے جوتے تحفے میں دیدیئے ۔
نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں کے دوران محمد رضوان نے انڈر 16 آف اسپنر عبد الہادی کو آو¿ٹ کرنے کا چیلنج دیا تھا، اس دوران سپنر آوٹ کرنے میں ناکام رہے تاہم کیمپ ختم ہوا تو رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے گفٹ کر دیے۔وکٹ کیپر بیٹر کی جانب سے عبدالہادی کو گفٹ کیا گیا گرینکلز کمپنی کا سپائک جوتا 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا ہے۔
محمد رضوان کا تحفہ پاکر بے حد خوش نظر آنے والے عبد الہادی نے اس موقع پر کہا کہ جوتے پھٹے ہوئے تھے اور انہوں نے ضرورت کے تحت محمد رضوان سے جوتے مانگے تھے جس پر رضوان نے آوٹ کرنے کا چیلنج دیا۔

مزید :

کھیل -