وقت پر انتخابات کی کیا ضمانت ہے ؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر سے گارنٹی مانگی تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

وقت پر انتخابات کی کیا ضمانت ہے ؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف چیف ناتھن ...
وقت پر انتخابات کی کیا ضمانت ہے ؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر سے گارنٹی مانگی تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف کے وفد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابات سے متعلق گارنٹی مانگ لی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر نے عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پر ہوں گے ،آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف ملک میں ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھتاہے ،ہم ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے ، ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹر ز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے ،ایگزیکٹو بورڈ کے پاکستانی سیاسی معاملات پر موقف کی پیشگوئی نہیں کر سکتے،ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں ،آئی ایم ایف سٹاف رپورٹ میں انکا موقف شامل کر دیا جائے گا ،توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہو گی ،امید ہے نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق وقت پر انتخابات کروا دے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -