میکسیکو میں ایک شخص بیوی کو قتل کر کے اس کا دماغ کھا گیا ، لاش کو کہاں رکھا ، کھوپڑی کیساتھ کیا کرتا رہا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

میکسیکو میں ایک شخص بیوی کو قتل کر کے اس کا دماغ کھا گیا ، لاش کو کہاں رکھا ، ...
میکسیکو میں ایک شخص بیوی کو قتل کر کے اس کا دماغ کھا گیا ، لاش کو کہاں رکھا ، کھوپڑی کیساتھ کیا کرتا رہا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا کوئی شوہر اپنی بیوی کیساتھ ایسا سلوک بھی کر سکتا ہے؟ میکسیکو میں قتل کی ایک ایسی اندوہناک واردات سامنے آئی ہے کہ جس کی تفصیل جان کر روح کانپ اٹھے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 32 سالہ الوارو نامی شخص کو  مبینہ طور پر  اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کا دماغ کھانے اور کھوپڑی کو سگریٹ کی راکھ گرانے کے لیے استعمال کرنے  پرگرفتار کیا ہے۔اس سفاک شخص کو 2 جولائی کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر 29 جون کو ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے اثر کے باعث اپنی بیوی کو قتل کیا ۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کرنے اس کے بعد اس کے دماغ کا کچھ حصہ کھانے اور  ٹوٹی ہوئی کھوپڑی کو ایش ٹرے کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف  بھی کیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق ملزم نے لاش کے ٹکڑے کر کے پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ دیئے تھے۔ بیوی کو قتل کرنے کے 2 دن بعد ملزم نے سب سے پہلے اپنے سوتیلے بیٹے سے بات کر کے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ملزم  کی شادی کو 1 سال سے بھی کم عرصہ ہوا تھا جبکہ خاتون کی  پہلے سے 5 بیٹیاں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے ملزم پر بیٹی کو تشدد کا نشانہ اور ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا جبکہ پولیس کو تفتیش کے دوران گھر پر جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی اشیاء بھی ملی ہیں۔