جائیداد کے تنازع پر جھگڑا، گولیوں کی بوچھاڑ، 6 افراد مارے گئے، 29 زخمی

پاراچنار (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپر کرم میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق یہ افسوسنا ک واقعہ جائیداد کے جھگڑے کے سبب پیش آیا، 2 گروپوں میں دیرینہ تنازع چل رہا تھا مسلح افراد نے شیطانی منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مخالفین پراندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ اچانک حملے میں 35 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور قبائلی عمائدین حالات کنٹرول کرنے کیلئے جائے واردات پر پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ علاقے میں خون بہانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، چند ماہ قبل بھی ایسے ہی حملے میں درجن سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔