جرگے میں 4 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جرگے میں 4 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
جرگے میں 4 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں جرگے کے 4 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے  اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گذشتہ شب جرگے کے دوران 4 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کی اور ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا۔

پشاور پولیس نے ملزمان سے متعلق ناقابل تردید ثبوت ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔