سانحہ 9 مئی، تحریک انصاف کے ایک اور روپوش رہنما کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا گیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور پولیس نے سانحہ 9 مئی میں ملوث تحریک انصاف کے مقامی رہنما ناظم فرید گل گرفتارکرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق فرید گل پر نومئی کو احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ملزم تھانہ فقیر آباد کی ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالباسط چوہدری کو طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کےلئے سفری دستاویزات بنائی ہوئی تھیں، ملزم نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔