'عورتوں کو تاڑنا ایک وبا ءہے'، معروف اداکار نے حل بھی بتا دیا

'عورتوں کو تاڑنا ایک وبا ءہے'، معروف اداکار نے حل بھی بتا دیا
'عورتوں کو تاڑنا ایک وبا ءہے'، معروف اداکار نے حل بھی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار عثمان خالد بٹ نے خواتین کو تاڑنے یا گھورنے کے قبیح عمل کو وباء قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث مردوں کو اس بری عادت سے بچنے کا آسان حل بھی بتا دیا۔

روزنامہ" جنگ "کے مطابق اداکار عثمان خالد بٹ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں مردوں کی جانب سے خواتین کو گھورنے کے عمل کی مذمت کی اور مردوں کو احساس دلایا کہ یہ خواتین کو تو ناگوار گزرتا ہی ہے مگر ان کے شوہروں، بھائیوں یا والد کو بھی شدید کوفت سے دوچار کر دیتا ہے۔

اداکار نے انسٹا گرام ویڈیو میں ایک شخص کو مدعو کیا جو پہلے اس بری عادت میں مبتلا تھا اور ہر آتی جاتی خاتون کو گھورتا رہتا تھا تاہم اس کے بقول جب شادی ہوئی اور اس کی بیوی کو دوسرے مردوں نے گھورا تو اسے احساس ہوا کہ یہ کس قدر مکروہ عمل ہے۔ 

عثمان خالد نے عادت سے مجبور مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس عمل کو چھوڑنے کیلئے اپنے نفس امارہ پر قابو پائیں اور خواتین کو احترام دیں تو اس عادتِ بد سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اس کا فوری فائدہ یہ ہو گا کہ ان کے گھر کی خواتین کو کوئی غیر مرد نہیں گھورے گا۔

 واضح رہے کہ خواتین کو گھورنے یا چھیڑ چھاڑ سے متعلق جرم میں ملوث مردوں کو 3 ماہ قید و جرمانے کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔

مزید :

تفریح -