کراچی میں کسٹمز کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات غائب

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں کسٹمز کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات چوری ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کی چھٹیوں میں کراچی پورٹ کیماڑی میں قائم کسٹمز کے مال خانہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان مال خانے سے کئی کلو منشیات چرا لے جانے میں کامیاب رہے، چوری کی واردات اے ایس او ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے سے ہوئی۔ مال خانہ میں کسٹمز کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات رکھی گئی تھیں، چوری شدہ منشیات میں آئس، ہیروئین،کوکین اور چرس شامل ہے۔