فارمولا دودھ ڈاکٹرز کے نسخے سے کہاں فروخت ہوگا؟ وزیر صحت سندھ کا بڑا اقدام

فارمولا دودھ ڈاکٹرز کے نسخے سے کہاں فروخت ہوگا؟ وزیر صحت سندھ کا بڑا اقدام
فارمولا دودھ ڈاکٹرز کے نسخے سے کہاں فروخت ہوگا؟ وزیر صحت سندھ کا بڑا اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر افضل پیچوہو نے بریسٹ فیڈنگ قانون کے مسودے میں تبدیلی سے انکار کردیا اور کہا کہ فارمولا دودھ کی فروخت صرف میڈیکل سٹورز پر ہوگی اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں مجوزہ ترامیم پر قائم ہیں۔اس معاملے پر بے بی فوڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور وزیر صحت کی چند روز قبل ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی، قانون میں ترمیم کے تحت 36 ماہ تک کے بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا۔ نوزائیدہ بچوں کو فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پردیا جائے گا۔خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے کچھ روز قبل پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں ترمیم منظور کی تھی۔

مزید :

قومی -