ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 ایک واضح پیغام موصول ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ کو مستقبل کے حوالے کے بارے میں آگاہی ہو سکے گی۔ آج جس بھی طرف سے کوئی آفر آئے اس کو قبول کر لیں اللہ بہتر کرے گا۔
برج ثور
 پراپرٹی وغیرہ کے امور میں کچھ بہتری کی امید ہے اور جو لوگ کسی طرف سے پیسوں کے انتظار میں تھے وہ بھی کچھ نہ کچھ حاصل کر سکے گی۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی اہم خبریں ہیں۔
برج جوزا
 ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ اس کو خود سے دور رکھیں ورنہ بڑی مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت بھی بڑا کچھ دے سکتی ہے۔
±برج سرطان
 جو لوگ کسی بھی قسم کی بندش محسوس کررہے ہیں وہ خود کو آزاد سمجھیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ بڑے سکون سے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شائ اللہ اچھا ہی ہوگا۔
برج اسد
 آج کا دن اچھا ہے کافی دنوں کے بعد آپ کے لئے بہتری کی خبر لایا ہے۔ ممکن ہے کہ جس خبرکے انتظار میں آپ کافی دنوں سے بیٹھے ہیں اس کی اطلاع آ جائے۔ وہ بھی آپ کے حق میں۔
برج سنبلہ
 اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔ پچھلے دنوں بڑا سخت وقت گزارہ ہے۔ اب اس کے ازالے کا وقت آ گیا ہے اور آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی خبر مل سکتی ہے اور کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔
برج میزان
 انشا اللہ آج خوبصورت دن ثابت ہوگا۔ آپ جس بھی معاملات کی زد میں آئے ہوئے تھے۔ اس سے نجات ملے گی اور غیر متوقع مقام سے کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے آج ہی۔
برج عقرب
 آج اچھا دن ہے۔ مستقبل کی پلاننگ ہوگی اور کچھ اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔ آج کچھ رقم ہاتھ آنے اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی آپ کے حق میں دن جائے گا۔
برج قوس
 آج کل کچھ جذباتی ہو رہے ہیں۔ کوئی بات تو دل پر اثر کر گئی تھی مگر صبر کرنا ہے، معاف کر دینے اور معافی مانگنے میں کوئی ہرج نہیں، عزت بڑھے گی۔ آج اچھا دن ہے۔
برج جدی
 تبدیلی والا ستارہ بڑی شدت کے ساتھ زائچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس وقت خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ شاہد یہ تبدیلی ہر سطح پر آپ کو ملے، عمل شروع ہونے والا ہے۔
برج دلو
 اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کو کسی جانب سے کوئی خطرہ ہے اور وہ اندر کا آدمی ہو سکتا ہے۔ آج کام پر توجہ رکھیں اور سرشام اپنے گھر آکر وقت گزریں بس۔
برج دلو
 صورت حال بدستور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں اللہ پاک کانام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات ہیں۔ کچھ پیسے بھی ہاتھ آئیں گے۔