غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک

غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک
غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا میجر مارا گیا۔
اسرائیلی میڈیا ہارٹز کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت جلاہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔ 25 سالہ میجر جلاہ ابراہیم کا تعلق شمالی اسرائیل کے دروز گاﺅں سے تھا۔وہ 601 ویں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین کا کمپنی کمانڈر تھا۔ ابراہیم کے خاندان کے زیادہ تر افراد اسرائیلی فوج میں افسر ہیں۔حالیہ جنگ کے دوران ابراہیم نے اسرائیل کے قومی نشریاتی ادارے کان 11 کو انٹرویو دیتے ہوئے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا ہم حماس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف انہیں سبق سکھانے کے لئے غزہ نہیں گئے بلکہ ہم وہاں حماس کا صفایا کردیں گے۔