غربت کے باعث 15دن کی بیٹی زندہ دفن کرنے والےکا ریمانڈ منظور

Jul 08, 2024 | 06:37 PM

نوشہروفیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرو فیروز میں بیٹی کو زندہ دفن کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس ایچ او کنڈیارو کے مطابق ملزم طیب کو فرسٹ سول جج و جوڈیشل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے بچی کی قبر کشائی کیلئےعدالت میں درخواست دے دی ہے۔ عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے بعد قبرکشائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل کنڈیارو کے قریب گوٹھ لونگ میں ملزم نے مبینہ طور پر علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر اپنی 15 دن کی بچی کو دفن کر دیا تھا۔

 ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کے مزید دو بچے ہیں اوروہ مزدوری کرتا ہے۔

مزیدخبریں