ایفیڈرین سکینڈل، سابق ڈی جی صحت اسد حفیظ گرفتار، چارروزہ ریمانڈپر اے این ایف کے سپرد

ایفیڈرین سکینڈل، سابق ڈی جی صحت اسد حفیظ گرفتار، چارروزہ ریمانڈپر اے این ایف ...
ایفیڈرین سکینڈل، سابق ڈی جی صحت اسد حفیظ گرفتار، چارروزہ ریمانڈپر اے این ایف کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی صحت اسد حفیظ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے حراست میں لے کر چار روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق ایفیڈرین کیس میں سابق ڈی جی اے این ایف کی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے جس پر اُنہیں حراست میں لے لیاگیا جبکہ اُن کے سکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں ۔گرفتاری کے بعداُنہیں علاقہ مجسٹریٹ شفقت اللہ کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں اے این ایف حکام نے موقف اپنایاکہ ملزم کے کیس میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیںجس پر مزید تحقیقات کے لیے سابق ڈی جی صحت کو سات روز کے لیے اُن کے حوالے کیاجائے۔عدالت نے چارروزہ جسمانی ریمانڈ پر اسد حفیظ کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔

مزید :

راولپنڈی -