خیبرپختونخواہ کاٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کردیاگیا

خیبرپختونخواہ کاٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کردیاگیا
خیبرپختونخواہ کاٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کا 303ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کردیاگیاہے جس کے مطابق رواں سال پچاس سائنس لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی اور مزید علاقوں میں ریسکیوسروس شروع کی جائے گی ۔ وزیرخزانہ ہمایوں خان نے کہاہے کہ حکومت نے گذشتہ سال 6902نئی آسامیاں پیدا کیں اور رواں سال پچا س سکولوں کے ساتھ سائنس لیبارٹریاں بنائی جائیں گی ۔اجلاس میں بجٹ تقریر کے آغاز پر وزیرخزانہ نے کہاکہ مالاکنڈ میں آپریشن کی وجہ سے پندرہ لاکھ افراد نے ہجرت کی جن کاانتظام وانصرام صوبائی حکومت نے کیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ صوبائی حکومت مصروف عمل تھی کہ جولائی دس میں سیلاب نے آلیااور ہلاک ہونے والوں کی تعدادہزاروں میں تھی اور املاک کو ناکافی نقصان پہنچایاجس نے صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچایا،صوبے میں ترقیاتی منصوبے این ایف سی ایوارڈ کے بعد شروع ہوئے ،ساتویں این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں سے الحا ق کا باب رقم ہوا جس سے صوبے کوملنے والی رقم 47فیصد سے 57فیصد ہوگئی اور پھررقم بڑھنے پر ترقیاتی کام شروع ہوگئے اور بجٹ کے 23ارب روپے غیر ملکی امداد سے ملیں گے ۔ہماری مخلوط حکومت نے شناخت حاصل کی اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبے کا نام خیبرپختونخواہ رکھاگیااور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتاچلاگیاتاہم اپنی مرضی سے وسائل استعمال کرنے کا صوبوں کو حق مل گیا۔اُنہوں نے کہاکہ پن بجلی کے منصوبوں کی رقم ملنے پر مسائل تھے جو موجودہ حکومت نے نمٹادیے اور اب اُس رقم سے نئے منصوبے شروع ہوں گے جبکہ پن بجلی کے خالص منافع پر پیش رفت ہوئی ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔اُنہوں نے کہاکہ قدرتی آفات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ریسکیوسروس شروع کی گئی جس کی مزید شاخیں جلد شروع ہوجائیں گی ۔اُنہوں نے کہاکہ رواں سال کالجوں کے ساتھ پچاس سائنس لائبریریاں قائم کی جائیں گی اور حکومت کا کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں جبکہ بجٹ کا حجم گذشتہ سال کے مقابلے میں بڑھادیاگیاہے ۔اُنہوں نے کہاکہ رواں سال سروسز پر جی ایس ٹی کی مد میں نوارب روپے ملنے کی توقع ہے ،مرکز سے ملنے والے محصولات کی شرح بائیس فیصد ہے ۔وزیرخزانہ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا تخمینہ ستانوے ارب پینتالیس کروڑروپے لگایاگیاہے۔