پاکستان اکیلاجنگ نہیں لڑسکتا، مستقبل میں جنوبی ایشیاءتجارتی خطہ ہوگا: صدر زرداری

پاکستان اکیلاجنگ نہیں لڑسکتا، مستقبل میں جنوبی ایشیاءتجارتی خطہ ہوگا: صدر ...
پاکستان اکیلاجنگ نہیں لڑسکتا، مستقبل میں جنوبی ایشیاءتجارتی خطہ ہوگا: صدر زرداری

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اکیلا جنگ نہیں لڑسکتا،مستقبل میں جنوبی ایشیاءہی تجارتی خطہ ہوگا ۔چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ خطے کا مستقبل شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ ہے ، دنیاجانتی ہے ایشیاءمستقبل میں تجارتی خطہ ہوگا اور شنگھائی تعاون تنظیم دنیاکی ترقی میں اہم کردار اداکرے گی جس کی رکنیت کے لیے پاکستان نے درخواست کردی ہے ۔صدر نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھرپورا قدامات کررہاہے ، پاکستان نے شکاگو کانفرنس میںدنیاکو بتانے کے لیے شرکت کی تھی کہ پاکستان مسئلے کا حل چاہتاہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ جنگ میں چین نے اپنی وسعت کے مطابق مدد کی ،دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،اگر کوئی توقع کرے کہ پاکستان اکیلا جنگ لڑے تو مناسب نہیں ہوگا۔صدرزرداری نے کہاکہ پاکستان او رچین کو زبان کے باعث حال رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines