چین نے افغا نستا ن پر بھی 'مہربانی 'کر دی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر ہوجن تاو نے افغان ہم منصب حامد کرزئی کو بے لوث اور پرخلوص مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں صدر کرزئی سے ملاقات میں ہو جن تاو نے کہا چین ایک قابل بھروسہ پڑوسی اور افغانستان کا دوست ہے۔انہوں نے افغانستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر بننے پر صدر کرزئی کو مبارکباد پیش کی۔ چین اور افغانستان میں اسٹریٹجک شراکت کا ایک معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت چین ،افغانستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرے گا اور افغان طالب علموں کو وظائف دے گااس کے علا وہ چین رواں برس افغانستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر امداد بھی فراہم کرے گا۔