گزشتہ 65سال سے جو سندھ میں آباد ہیں وہ حکومت سے باہر ہیں:الطاف حسین

گزشتہ 65سال سے جو سندھ میں آباد ہیں وہ حکومت سے باہر ہیں:الطاف حسین
 گزشتہ 65سال سے جو سندھ میں آباد ہیں وہ حکومت سے باہر ہیں:الطاف حسین

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میںصرف دہی سندھ کے مقامی سندھی بولنے والوں کی حکومت ہے اور جو مہاجر گزشتہ 65سال سے جو سندھ میں آباد ہیں وہ حکومت سے باہر ہیں۔ لندن اور پاکستان رابطہ کمیٹی سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 47کے بعد لسانی تقسیم ختم ہوئی اگر ہوتی تو آج سندھ کی آدھی آبادی حکومت سے باہر نہ ہوتی۔ہجرت کے بعد پاکستان میں ہمیں مختلف تخیر امیز ناموں سے پکارا گیا اور ا ن مختلف ناموںمیں سے ہم نے لفظ ’مہاجر ‘کو اپنی شناخت بنا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان بننے کے بعد یہاں پہلے سے موجود لسانی و ثقافتی ختم ہو گئیں اور کیا 100سال پہلے سندھ میں آباد بلوچوں ،پختونوں نے لسانی شناخت اور ثقافت چھوڑ دی۔

مزید : کراچی