جمعیت علمائے اسلام نے ہنگو میں فسادات کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دے دیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام نے ہنگو میں فسادات کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دے دیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخواہ کے امیر شیخ امان اللہ اور ہنگو کے ایم پی اے مفتی جانان نے کہا کہ ہنگو میں نو منتخب ایم پی اے فرید خان کے قتل اور اس کے بعد گھیراو¿ جلاو¿ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنوں کی دکانوں اور گھروں کو جلانا درست اقدام نہیں۔ جمیعت کے رہنماﺅں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگو میں امن کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔