لاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ، چھ امریکی جاں بحق، حملہ آور بھی ماراگیا

لاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ، چھ امریکی جاں بحق، حملہ آور بھی ماراگیا
لاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ، چھ امریکی جاں بحق، حملہ آور بھی ماراگیا

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہرلاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ماراگیاجبکہ پوچھ گچھ کے لیے ملزم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے ایک گھرمیں فائرنگ کرکے دوافراد کو قتل کیا جس کے بعد باہر آکر گھر کو آگ لگادی۔ حملہ آور نے اس کے بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔ سانتا مونیکا کالج کے قریب ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔۔ حملہ آور کالج کی لائبریری میںگھس گیا اور وہاں بھی فائرنگ کی، اس دوران پولیس سانتا مونیکا کالج پہنچ گئی اور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراداسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد کالج اور قریبی سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی