بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 82پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 82پیسے فی یونٹ اضافہ
بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 82پیسے فی یونٹ اضافہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق ناردرن پاور جنریشن کمپنی مظفر گڑھ کے تین پاور یونٹوں کے لئے 72پیسے اور یونٹ نمبر چار کے لئے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ ٹیرف میں اضافہ فرنس آئل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا گیا۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق31 مئی سے نافذالعمل ہو گا۔

مزید : بزنس