پی ایس 128کراچی کے چھ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ

پی ایس 128کراچی کے چھ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ
پی ایس 128کراچی کے چھ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 کے چھ پولنگ سٹیشن پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے،پولنگ سٹیشن پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ فوج بھی تعینات ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 کے چھ پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے وقار حسین اور دینی متحدہ محاذ کے اورنگزیب عالمگیر کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف نے 6 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ساڑھے 9 ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔اس مو قع پر پولنگ سٹیشن پر پولیس ، رینجرز کے ساتھ فوجی اہلکار بھی تعینات کر ئیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ملیر محمدیامین کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳