برازیل میں جرائم کی وارداتوں کی وجہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی

برازیل میں جرائم کی وارداتوں کی وجہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی
برازیل میں جرائم کی وارداتوں کی وجہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی

  

ساﺅپالو(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی۔ برازیل کے شہری ہر سال نجی سیکیورٹی پر آٹھ ارب ڈالر سے زائد خرچ کرتے ہیں جن میں کاروں کو بلٹ پروف کرانا اور پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ دارالحکومت ساﺅ پالو میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے اور یہاں گاڑیوں میں بلٹ پروف شیشے لگانے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ ساﺅ پالو میں گزشتہ سال 8 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں بلٹ پروف شیشے لگوائے۔ یہ بلٹ پروف شیشہ مشین گن اور اعشاریہ 44 کی گولی سے بھی نہیں ٹوٹتا۔ ایک گاڑی میں بلٹ پروف شیشہ لگوانے پر تقریباً 22 ہزار ڈالر اخراجات آتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی