عمران خان سے مخالفت الیکشن تک محدود تھی ، اللہ اُنہیں صحت دے : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

عمران خان سے مخالفت الیکشن تک محدود تھی ، اللہ اُنہیں صحت دے : سپیکر قومی ...
عمران خان سے مخالفت الیکشن تک محدود تھی ، اللہ اُنہیں صحت دے : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ عمران خان سے اُن کی مخالفت الیکشن تک محدود تھی ، عمران کیلئے دعاگو تھااور دعاگوہوں کہ اللہ اُنہیں جلد صحت یاب کرے ، اسمبلی میں خوش آمدید کہوں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ سپیکر کے انتخاب کے بعد وہ پہلی مرتبہ انتخابی حلقہ میں آئے ہیں ، غیر جانبدار ہوکر ایوان میں ایشوز پر تمام جماعتوں کو بحث کا موقع دیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ لیڈر آف اپوزیشن نوٹیفائی کردیاہے ،اُنہوں نے کبھی سپیکر منتخب ہونے کا سوچا بھی نہیں تھا، وہ نواز شریف کے مشکو رہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کے بھی اُسی طرح سپیکر ہیں جس طرح دیگر جماعتوں کیلئے ، کل عمران خان حلف اُٹھانے آئیں گے تو اُنہیں خوش آمدید کہوں گا۔

مزید : لاہور /Headlines