لیسکو کے جوہرٹاﺅن گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی ، پینل جل گئے

لیسکو کے جوہرٹاﺅن گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی ، پینل جل گئے
لیسکو کے جوہرٹاﺅن گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی ، پینل جل گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جوہرٹاﺅن گرڈسٹیشن میں آتشزدگی سے 132کے وی کے پینل جل گئے اورشام سات بجے تک بحالی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات دس بجے لگنے والی آگ کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی تھی تاہم ہفتہ کی صبح تک بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی تاہم جوہر ٹاﺅن اور گردونواح میں بجلی غائب ہے۔لیسکو حکام کے مطابق شام سات بجے تک بجلی کی مکمل بحالی کاامکان ہے ۔ گرڈ سٹیشن کے قریب شہری جمع ہوناشروع ہوگئے ہیں جس پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

مزید : بزنس