خواجہ آصف نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کی” خوشخبری“ دیدی

خواجہ آصف نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کی” خوشخبری“ دیدی
خواجہ آصف نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کی” خوشخبری“ دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے رمضان تک لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کا اعلان کردیاہے تاہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی کوئی واضح ڈیڈلائن دینے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ ہوگی ، ابھی چارج نہیں سنبھالا، چارج سنبھالنے کے بعد چاردن صورتحال کاجائزہ لیں گے اور پھر کوئی واضح بات کرسکیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کو پانچ سال ملے لیکن ضائع کردیئے گئے ، نیک نیتی سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور اگر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تو عوام کو آگاہ کریں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ، چودہ سال کا ملبہ ایک دن میں ختم نہیں کیاجاسکتا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں ہفتے یا مہینے نہیں بلکہ سال لگیں گے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں