ٹارگٹ کلرز پکڑنے والا خود ”ٹارگٹ“ بن گیا

ٹارگٹ کلرز پکڑنے والا خود ”ٹارگٹ“ بن گیا
ٹارگٹ کلرز پکڑنے والا خود ”ٹارگٹ“ بن گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹارگٹ کلرز کی گرفتار ی کیلئے کام کرنیوالے پولیس افسر شیر محمد کو قصبہ کالونی میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے علاقے قصبہ کالونی میں گھات لگائے ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سب انسپکٹر شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے جو ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک پر کام کررہے تھے ۔ حکام کے مطابق شیرمحمد نے گذشتہ ہفتے بھی دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیاتھا۔

مزید : کراچی