قتل کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر رکن قومی اسمبلی نواب وسان عدالت سے فرار، مشتعل افراد نے حیدرآباد شہربندکرادیا

قتل کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر رکن قومی اسمبلی نواب وسان عدالت سے فرار، ...
قتل کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر رکن قومی اسمبلی نواب وسان عدالت سے فرار، مشتعل افراد نے حیدرآباد شہربندکرادیا

  

خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) قتل اور ارادہ قتل کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عدالت سے فرار ہوگئے جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رکن اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سعید حسن نے رکن اسمبلی کے خلاف عام انتخابات کے دن ایک شخص کے قتل اور چھ افراد کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے نواب خان وسان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس پر رکن اسمبلی عدالت سے فرار ہوگئے ۔ مقتول کے ورثاءنے رکن اسمبلی کے فرار ہونے کے خلاف احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے شہربند کرادیا۔یادرہے کہ نواب وسان نے سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کرارکھی تھی ۔

مزید : حیدرآباد /اہم خبریں