وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا ویجی لینس سیل بحال کرنے کا اعلان

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا ویجی لینس سیل بحال کرنے کا اعلان
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا ویجی لینس سیل بحال کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ویجی لینس سیل بحال کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ وزارت ریلوے میں خواجہ سعد رفیق کا ریلوے حکام نے استقبال کیا اوراُنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ خواجہ سعدرفیق نے ویجی لینس سیل کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے فوج اور ایجنسیوں کے اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ۔ اُن کاکہناتھاکہ نوازشریف کے مشن کے تحت وہ ریلوے کو کامیاب ادارہ بنائیںگے ، ریلوے کے ایماندارافسران سے دوستی اور کام چوروں سے دشمنی ہوگی ۔

مزید : قومی