اختلافات بڑھ گئے ۔ ۔ ۔ افغان طالبان کی تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ملٹری طرز پر آپریشن کی تیاریاں

اختلافات بڑھ گئے ۔ ۔ ۔ افغان طالبان کی تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ملٹری طرز ...
اختلافات بڑھ گئے ۔ ۔ ۔ افغان طالبان کی تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ملٹری طرز پر آپریشن کی تیاریاں

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے لیے اپنے دستے تیار کرلیے ہیں ۔ ملامحمد عمر کی سربراہی میں افغان طالبان نے انصارالاسلام اور لشکر طیبہ کے ساتھ مل کر تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ملٹری طرز کے آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف رویہ اور طرز عمل میں تضاد اور طالبان کی بدنامی کا باعث بننے کی وجہ سے آپریشن کا فیصلہ کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اختلاف کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ افغان کمانڈرز کے ماتحت ہی کام کررہے ہیں اور کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے ۔اُنہوں نے افغان طالبان سے ممکنہ تصادم روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی اپیل کی اور کہاکہ ممکنہ حملہ آور ماضی کے دشمن ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس