ڈاکٹر عبدالمالک بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب، کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: نومنتخب وزیراعلیٰ

ڈاکٹر عبدالمالک بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب، کرپشن کا خاتمہ ...
ڈاکٹر عبدالمالک بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب، کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: نومنتخب وزیراعلیٰ

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف ) نے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حمایت کا اعلان کر دیا جس کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ تمام جماعتیں بلوچستان کے مسائل کا حل چاہتی ہیں، بلوچستان کے گھمبیر مسائل کو حل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اولین کام ہے، اللہ تعالیٰ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کا مشکور ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو امن اور بچوں کو بندوق کی جگہ قلم دیں گے، پہاڑوں پر رہنے والوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ میڈیا ہماری کمزوریوں کی نشاندہی کرے، انہیں دور کریں گے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں