بجلی کاشارٹ فال 4500میگاواٹ ہوگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کا شارٹ فال 4500میگاواٹ ہوگیاہے جبکہ لوڈشیڈنگ بدستور بارہ گھنٹے سے زائد جاری ہے ۔وزارت پانی و بجلی کے ”سرکاری “اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی پیداوار12,000میگاواٹ اور طلب 16,500میگاواٹ ہے ۔ دوسری طرف شہری علاقوں میں 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بدستور 16گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔