کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجر ز اور پولیس کی کارروائی ، 13ملزمان گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجر ز اور پولیس کی کارروائی ، 13ملزمان گرفتار، ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجر ز اور پولیس کی کارروائی ، 13ملزمان گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 13ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 11ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے چار دستی بم اور 15اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے ۔ پولیس کے مطابق چاکیواڑہ لیاری میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے دوملزمان کوحراست میں لیا اور اُن کے قبضے سے آر پی جی لانچر ، دو پستول ،ایل ایم جی گن ، پانچ کلاشنکوف ،پانچ واکی ٹاکی اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد کرلیں۔

مزید : کراچی