فوزیہ قصوری کی ملاقات، پی ٹی آئی میں واپسی کی”امید“ ہے: عمران خان

فوزیہ قصوری کی ملاقات، پی ٹی آئی میں واپسی کی”امید“ ہے: عمران خان
فوزیہ قصوری کی ملاقات، پی ٹی آئی میں واپسی کی”امید“ ہے: عمران خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو خیربادکہنے والی رہنماءفوزیہ قصوری نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے اُنہیں آگاہ کیا۔ عمران خان نے توقع ظاہرکی کہ فوزیہ قصوری جلد پارٹی میں واپس آجائیں گی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ پر فوزیہ قصوری نے اُن سے ملاقات کی ۔ فوزیہ قصوری کاکہناتھاکہ اُنہوں نے ملاقات کے دوران عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہاکہ فوزیہ قصوری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اس امیدکااظہار کیاکہ فوزیہ قصوری جلد پی ٹی آئی میں واپس آجائیں گی ۔

مزید : قومی