چارسدہ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب

چارسدہ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب
چارسدہ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب

  

چار سدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جامٹ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامٹ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں اس وقت پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 300 کیوسک ہے۔ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا کے قریب گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید : چارسدہ