امریکی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ، ڈرون حملے فوری طورپر بند کیے جائیں : پاکستان

امریکی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ، ڈرون حملے فوری طورپر بند کیے جائیں : ...

ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں : معاون خصوصی طارق فاطمی

امریکی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ، ڈرون حملے فوری طورپر بند کیے جائیں : پاکستان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے امریکی ناظم الاموررچرڈ ہوگلینڈ کو طلب کرکے ڈرون حملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ امریکی حکام کے حوالے کیا۔ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے اور سات افراد کی ہلاکت پر وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر امریکی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیاگیاجہاں معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی حکام کو احتجاج ریکارڈ کرایا اور مراسلہ حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق امریکہ کو بتادیاہے کہ حکومت پاکستان ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ، ڈرون حملے فوری طورپر بند کیے جائیں۔دفترخارجہ نے بتایاکہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، چاہتے ہیں کہ پاک امریکہ تعلقات خوشگوار اور تعاون پر مبنی رہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں