جھوٹ کیوں بولا؟ آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے وکٹ کیپر پر فرد جرم عائد کر دی

جھوٹ کیوں بولا؟ آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے وکٹ کیپر پر فرد جرم عائد کر دی
جھوٹ کیوں بولا؟ آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے وکٹ کیپر پر فرد جرم عائد کر دی

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے کیچ کی جھوٹی اپیل کرنے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر دنیش رام دین پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ یہ فرد جرم آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے اور دنیش رام دین پر اسپرٹ آف کرکٹ کا چارج لگا یا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران دنیشن رام دین نے صفر کے سکور پر مصباح الحق کا کیچ چھوڑ دیا اور کیچ پکڑنے کی جھوٹی اپیل کی جس پر ایمپائر نے مصباح الحق کو آﺅٹ قرار دے دیا تاہم مصباح الحق کی جانب سے ریویو لینے پر انہیں آﺅٹ دینے کافیصلہ واپس لے لیا گیا ۔ آئی سی سی نے جھوٹ بولنے پر دنیش رام دین پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ دوسری جانب دنیش رام دین نے جرم کی صحت سے انکار کیا ہے، کیس کی سماعت پیر کے روز ہو گی۔

مزید : کھیل