مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شمولیت کیلئے وزارت اور کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگ لی

مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شمولیت کیلئے وزارت اور کشمیر کمیٹی کی ...
مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شمولیت کیلئے وزارت اور کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شمولیت کیلئے وزارت اور کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شمولیت کیلئے وزارت کے ساتھ ساتھ کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں