کراچی کے لسبیلہ چوک میں فائرنگ، سیاسی جماعت کے دوعہدیداروں سمیت تین افرادجاں بحق

کراچی کے لسبیلہ چوک میں فائرنگ، سیاسی جماعت کے دوعہدیداروں سمیت تین ...
کراچی کے لسبیلہ چوک میں فائرنگ، سیاسی جماعت کے دوعہدیداروں سمیت تین افرادجاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے دوکارکن او ر ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیاہے جبکہ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق لسبیلہ چوک میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں نوید اعوان او ر سرفرازخان اُن کی جماعت کے عہدیدارتھے جبکہ مختار پولیس ملازم ہے ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بند ہوگئیں ۔

مزید : کراچی