سرمایہ کاری، ٹیکس ریفارمز اور برآمد میں اضافہ ترجیحات ہیں: احسن اقبال

سرمایہ کاری، ٹیکس ریفارمز اور برآمد میں اضافہ ترجیحات ہیں: احسن اقبال
سرمایہ کاری، ٹیکس ریفارمز اور برآمد میں اضافہ ترجیحات ہیں: احسن اقبال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری، ٹیکس ریفارمز اور برآمدات اضافہ ان کی ترجیحات ہیں، غیر ملکی امداد کی بجائے غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی کی حیثیت سے سرمایہ کاری، ٹیکس ریفارمز اور برآمدات میں اضافہ ان کی ترجیحات ہیں، کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی امداد کی بجائے غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے اور اس سلسلے میں بزنس اینڈ اکنامک کونسل قائم کی جائے گی۔

مزید : اسلام آباد